• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورہائیکورٹ، عثمان بزدار کے بھائی کی رسالدار کے عہدے پر ترقی روکنے کا حکم

ملتان (نمائندہ جنگ) لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نےوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کےحقیقی بھائی عمردراز کوبطور رسالدار ترقی دینے کی کارروائی روکنے کاحکم جاری کرتے ہوئےکمشنرڈیرہ غازی خان سے20ستمبرکوجواب طلب کرلیا۔

فاضل عدالت میں ڈیرہ غازی خان کےرہائشی بشیراحمد چوہان نےدرخواست دائر کرتے ہوئےمئوقف اختیارکیا کہ بارڈر ملٹری پولیس میں گزشتہ 20 سال کےدوران ترقیاں نہیں ہوئی مگروزیراعلیٰ پنجاب نےاپنے بھائی جمعدار عمردراز کوترقی دلانے کیلئےبی ایم پی میں رسالدار کی دو آسامیاں پیداکیں اور ان آسامیوں کی منظوری کسی قبیلے سےمشروط نہیں کی گئی ۔

درخواست میں کہا گیا کہ  قبیلہ کمیٹی سےمنظوری کےبعد ایڈیشنل چیف سیکرٹری اعجاز جعفرجو وزیراعلیٰ پنجاب اور نئی آسامی سے ممکنہ طور پر مستفید ہونیوالےعمر بردار کےحقیقی ماموں ہیں نےلیٹر کےذریعے رسالدار کی ایک سیٹ چمن قبیلہ ہزارہ اور دوسری لغاری تمن کیلئےمخصوص کردیں اور17 ستمبرکو ڈی بی سی کی تاریخ مقررکردی اورتعلیمی قابلیت کی شرط کو نرم کردیا گیا۔

درخواست گزار نےمئوقف اختیارکیا کہ ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی میں بارڈر ملٹری پولیس کےتمام اداروں کےکیسز پرغور کیا جاناچا ہئے۔

فاضل عدالت نے دیگر امیدواروں کو بھرتیوں میں نظر انداز کرنے پرمتعلقہ افسران سے 20 ستمبرکوجواب طلب کرلیاہے ۔

تازہ ترین