• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دین کی تبلیغ کیلئے اہلبیت رسولؐ کے نقش قدم پر چلا جائے،علامہ حسن ظفر


کراچی(پ ر) مسجد و امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی میں مجلس سے خطاب کے دوران علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ الٰہی نظام کے قیام اور دین کی تبلیغ کیلئے اہلبیت رسولؐ کے نقش قدم پر چلا جائے ،خانوادہ رسولؐ کا ہر فرد اسلام کا سچا سپاہی تھا جنہوں نے ہر محاذ پر دین کی آبیعاری کی انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا نے اسلام کے اصل چہرے کو مسخ کرنے کی تمام تر سازشوں کو ناکام بنایا اور اسلام کو ہمیشہ کیلئے زندہ و جاوید کردیا،انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں مسلمان ظلم و زیادتیوں کا شکار ہیں اور ہر طرف کشت و خون کا بازار گرم ہے خاص طور پر یمن،شام، افغانستان ،بحرین، فلسطین،کشمیر میں مظالم کی انتہا ہوچکی ہے ۔
تازہ ترین