• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی انتظامی و مالیاتی امور کاجائزہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نےویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی انتظامی و مالیاتی امور کے جائزہ کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی تشکیل شدہ کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی بھی صدارت کی ۔ اجلاس میں لاہور شہر کے 9ٹائونزکی صفائی کے لیے 9مختلف کنٹریکٹرزکی خدمات حاصل کرنے ، ڈور ٹو ڈور سروس کی بجائے مخصوص پوائنٹس مقرر کرنے اور سڑکوں کی مکینیکل سوئپنگ یقینی بنانے کی تجاویز پیش کی گئیں ۔صوبائی وزیر نے کوڑے کی ری سائیکلنگ اور ویسٹ کی تلفی کے حوالے سے اربن ڈویلپمنٹ یونٹ کے تجویز کردہ ماڈل کا بھی جائزہ لیا۔
تازہ ترین