• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں سمیت شہریوں اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی بھی شدید مذمت کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سلامتی کونسل نے بحیرۂ احمر اور باب المندب میں بحری آمد و رفت کو درپیش خطرات کی بھی مذمت کی ہے۔

کونسل نے حوثیوں سے کشیدگی بڑھانے والی فوجی کارروائیاں فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سلامتی کونسل نے بین الاقوامی قانون کے تحت سعودی عرب کےحقِ دفاع کی توثیق کی، کونسل نے یمن کے اتحاد، خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید