• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائیلٹی پوسٹ اہلکاروں کا ڈکیتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور(لیڈی رپورٹر ) متنی کے علاقہ میں ٹیکس وصولی کیلئے قائم رائیلٹی پوسٹ اہلکاروں نے مذکورہ پوسٹ میں ڈکیتی کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے کہاکہ پیر اور منگل کے درمیانی شب یعنی 17 ستمبر کو تھانہ متنی کی حدود میں ٹیکس وصولی کیلئے قائم رائیلٹی پوسٹ پر نامعلوم آٹھ نو تک مسلح افراد نے آکر پوسٹ میں موجود افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اپنے ساتھ 61 ہزار روپے ، ایک عدد ہنڈا موٹر سائیکل، تین موبائل فونز اور ایک پستول بھی لے گئے جس کی ایف آئی آر مذکورہ تھانہ میں درج ہے ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا‘ آئی جی پولیس اور دیگر متعلقہ پولیس حکام سے اپیل کی کہ مذکورہ پوسٹ کی سکیورٹی کیلئے پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں جبکہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے تمام اشیاءان سے برآمد کی جائیں۔
تازہ ترین