• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رابرٹ سی اوبرائن امریکی قومی سلامتی کے مشیر نامزد

رابرٹ سی اوبرائن امریکی قومی سلامتی کے مشیر نامزد


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ خارجہ میں خدمات انجام دینے والے رابرٹ سی او برائن کو قومی سلامتی کے لیے اپنا مشیر نامزد کر دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے دلی مسرت ہے کہ وہ رابرٹ سی او برائن کو قومی سلامتی کا مشیر نامزد کررہے ہیں، رابرٹ اوبرائن اس وقت محکمہ خارجہ میں ہوسٹیج افیئرز پر صدر کے نمائندہ خصوصی کے طور پرنہایت کامیابی کے ساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں۔

صدر نے مزید کہا کہ رابرٹ سی او برائن کے ساتھ کافی کام کیا ہے، امید ہے کہ وہ آئندہ بھی بہترین کام کریں گے۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے چند روز قبل اپنے سابق قومی سلامتی مشیر جان بولٹن کو شدید پالیسی اختلافات پر عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

تازہ ترین