• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل پارلیمنٹرین کانفرنس برائے کشمیر کا اعلامیہ

سینیٹ آف پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ہونے والی نیشنل پارلیمنٹرین کانفرنس برائے کشمیر کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کانفرنس کا اعلامیہ پیش کیا، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹائے، مواصلاتی نظام بحال اور قیدیوں کو رہا کرے۔

اعلامیے یہ بھی کہا گیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں فوری طور پر روکے، غیر قانونی بھارت اقدامات عالمی قوانین اور قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق 80 لاکھ کشمیریوں کو مسلسل کرفیو میں رکھ کر بنیادی انسانی حقوق سلب کئے گئے ہیں، اقوام متحدہ آزاد انکوائری کمیشن تشکیل دے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز جرائم کی آزادانہ تحقیق ہوسکے۔

نیشنل پارلیمنٹرین کانفرنس کےا علامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی بھارت کے غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لے، بھارت کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو تسلیم کرے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کا ہر شہری بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے، کشمیری پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت اور ان کی بھارتی تسلط سے آزادی کی غیرمشروط حمایت جاری رکھے گا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان کے عوام، حکومت اور پارلیمان کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اس کانفرنس کا مقصد مسئلہ کشمیر سے متعلق قومی لائحہ عمل مرتب کرنا تھا۔

تازہ ترین