• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 سالہ امریکی بچہ لٹل رائیڈر بن گیا


امریکا میں پانچ سالہ ننھا بچہ ہیوی بائیک چلاکر لٹل رائیڈر بن گیا۔

امریکی ریاست کولوراڈو سے تعلق رکھنے والا 5 سالہ کوری نامی بچہ چھوٹی سی عمر میں نہ صرف بائیک چلانے کا شوقین ہے بلکہ ایک ماہر رائیڈر کا انداز بھی خوب اپناتا ہے۔

یہ بچہ اپنی چھوٹی سی ہیوی بائیک کو تیز رفتاری سے دوڑانے کے ساتھ ساتھ مشکل راستوں پرموٹر سائیکل چلاتے ہوئے اسٹنٹ بھی خوب دکھاتا ہے جبکہ اپنے شوق کی بنا پر کئی مقابلے بھی جیت چکا ہے۔

ننھے میاں کی بائیک رائیڈنگ کی شاندار صلاحیتوں نے دیکھنے والوں کو بھی دنگ کردیا ہے جو شائقین کے لیے لِٹل رائیڈر بن گیا ہے۔

تازہ ترین