• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

خواتین ون ڈے کرکٹ: پی سی بی بلاسٹرز کی دوسری کامیابی

خواتین ون ڈے کرکٹ: پی سی بی بلاسٹرز کی دوسری کامیابی


کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ٹرائنگولر ایک روزہ خواتین چیمپئن شپ کے دوسرے میچ میں پی سی بی بلاسٹرز نے ڈائنامائٹس کو سات رنز سے ہراکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ لاہور جمخانہ کلب گراؤنڈ میں فاتح ٹیم کی جانب سے سدرہ امین 44 رنز بنا کر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ 163 رنز کے تعاقب میں پی سی بی ڈائنامائٹس کی پوری ٹیم49.1 اوورز میں 155 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہیں ہوسکیں۔ 105 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے کائنات امتیاز نے 56 ، کپتان ندا ڈار نے 33 اور جویریہ خان نے 27 رنز بنائے۔ بلاسٹرز کی عالیہ ریاض اور نشرہ سندھو نے 2،2 شکار کیے ۔ اس سے قبل بلاسٹرز کی کپتان رامین شمیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور آٹھ وکٹ پر 162 رنز اسکور کیے۔ اوپنر سدرہ امین نے 44 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 5 چوکے شامل تھے۔ مڈل آرڈر بیٹر طوبیٰ حسین نے 28 رنز دو چوکوں کی مدد سے بنائے۔ ڈائنامائٹس کی جانب سے ثناء میر نے 3 اور غلام فاطمہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تازہ ترین