• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے بجائے حل پر توجہ دی جائے، حافظ ادریس

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد ادریس نے کہا کہ سیاسی اور سفارتی محاذ پر برطانوی اور یورپین پارلیمنٹس میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی اور تنظیموں کی کوششوں کے نتیجے میں مسئلہ کشمیر زیر بحث ہے، حکومت پاکستان ممبران پارلیمنٹ کی بجائے حکومتی سطح پر لابنگ کرے، مسئلہ کو اجاگر کرنے کی بجائے حل پر توجہ دی جائے۔ کشمیر میں ظلم اور بھارتی دہشت گردی کو روکا جائے، اہل کشمیر پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔ حافظ ادریس نے کہا کہ اقوام متحدہ نے پہلے کب پاکستان کا ساتھ دیا ہے، دنیا بار بار کہتی ہے انڈیا اور پاکستان مسئلہ حل کریں۔ بھارت اس کے لیے تیار نہیں۔
تازہ ترین