• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈہاک ملازمین کو منظوری کے باوجود بحال نہیں کیا گیا، یونائیٹڈ ورکرز یونین

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم ،صدر پنھل خان مگسی ،جنرل سیکرٹری اکرام خان اور دیگر رہنمائوں اشرف اعوان، ناظم خان ،چن زیب ،ارشد اعوان اور کامریڈ امر جلیل جونیئر نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ کے منیجمنٹ بورڈ کی جانب سے 704ایڈہاک ملازمین کو گورننگ باڈی سے منظوری کے باوجود تاحال بحال نہیں کیا گیا جس سے ایڈ ہاک ملازمین میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے، دوسری جانب 85کروڑ روپے کی ماہانہ آمدنی کے باوجود ریٹائر اور مرحوم ملازمین کو قانونی واجبات پنشن ،پراویڈنٹ فنڈ ،گریجوٹی کمیوٹیشن ،فنانشل اسٹنٹس اور ایل پی آر کی عدم ادائیگی کا معاملہ سمجھ سے بالاتر ہے ۔انہوں نے وزیربلدیات سندھ سے اس سلسلے میں ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ۔

تازہ ترین