• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درخواست گزار کے کیس کا15روز میں فیصلہ یا پیسے واپس کریں، ہائیکورٹ کی ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کو ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ درخواست گزار کے کیس کا 15روز میں فیصلہ کریں یا اس کے پیسے واپس کریں، فاضل عدالت میں محمد عمران نے موقف اختیار کیا کہ میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ نے اکتوبر 2018میں دکانوں کی الاٹمنٹ کا اشتہار دیا ،جس کا زر بیعانہ 3لاکھ وصول کیا گیا بعد ازاں بولی میں کامیاب ہونے پر مزید 5لاکھ روپے لیے مگر 10ماہ گزرنے کے باوجود دکانیں الاٹ کی گئی نہ رقم واپس کی گئی اور اب الاٹمنٹ کے لئے نیا اشتہار جاری کر دیا ہے۔
تازہ ترین