• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کرے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے بھارت سے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کا احترام کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کےحل کےلیے پاک بھارت مذاکرات انتہائی ضروری ہیں، فریقین قبول کریں تو اقوام متحدہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کرے، اقوام متحدہ


انہوں نے کہا کہ ہم صرف اپنی خدمات پیش کرسکتےہیں اور فریقین قبول کرلیں تو اس پر عمل کیا جاسکتا ہے اور دوسری جانب ہم کسی چیز کی حمایت کرسکتے ہیں جس کا اظہار کیا جا چکا ہے اور کیا جاتا رہے گا۔

سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے مزید کہا کہ میری رائے واضح ہے کہ علاقے(مقبوضہ کشمیر)میں انسانی حقوق کامکمل احترام کیا جاناچاہیے اور یہ کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مسئلہ کو حل کرنے کے لیے مذاکرات انتہائی اہم ہیں۔

تازہ ترین