• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ کترینہ کیف کی ہم شکل


بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی ہم شکل ٹک ٹاک اسٹار علینہ رائے کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔

گزشتہ دِنوں سے سوشل میڈیا پر علینہ رائے نامی بھارتی ٹک ٹاک اسٹار کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جو دِکھنے میں اداکارہ کترینہ کیف کی طرح ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ علینہ رائے بھارتی اداکارہ کی ہم شکل ہے۔


علینہ رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنا تعارف عوامی شخصیت کی حیثیت سے کروایا ہے اور انسٹاگرام پر اُن کے 34,000 سے زائد فالوورز ہیں۔

اس وقت ٹک ٹاک پر علینہ رائے کے چار لاکھ 67 ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔

علینہ رائے کے سوشل میڈیا پر چرچے اُس وقت شروع ہوئے جب سوشل میڈیا صارفین نے ٹک ٹاک پر اُن کی ویڈیوز دیکھیں اور انسٹاگرام پر گزشتہ دِنوں اُن کی پوسٹ کی گئی تصاویر دیکھیں، جن میں وہ بلکل کترینہ کیف لگ رہی ہیں، اُن کا میک اپ، فوٹو شوٹ اور ڈریسنگ بھی کترینہ کیف سے ملتی جُلتی ہے۔‘


شعیب نامی سوشل میڈیا صارف نے علینہ رائے کی پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ ’آپ تو کترینہ کیف کے جیسی دِکھتی ہو۔‘

انکیت یادو نامی صارف نے لکھا ’کاربن کاپی آف کترینہ کیف۔‘

جب کہ عامر فیض نامی صارف نے علینہ رائے سے پوچھا کہ’کیا آپ کی کترینہ کیف سے ملاقات ہوئی ہے؟‘

دوسری جانب کترینہ کیف Katrina Kaif  اور علینہ رائے کی ابھی تک کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی اداکارہ نے اپنی ہم شکل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ کسی اداکارہ کی ہم شکل منظرِ عام پر آئی ہو، اِس سے قبل بھی بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کی ہم شکل امریکی گلوکارہ جولیا مائیکلز کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی تھی۔

تازہ ترین