• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی، کرفیو اور لاک ڈاؤن مسلسل 46 ویں روز بھی جاری ہے۔

بھارتی انتظامیہ نے سری نگر میں نظر بند حریت رہنما سید علی گیلانی کو پریس کا نفرنس سےروک دیا جبکہ پریس کانفرنس میں شرکت کے لئے آئے 35 صحافیوں کوعلاقے سے نکل جانے کا حکم دے دیا۔

خبر ایجنسی کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن 5اگست سے جاری ہےجس سے معاشی حالت بھی تباہ ہو رہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں سیب کےباغات میں تیار فصل اتارے نہ جاسکنے کی وجہ سے  سیب کی فصل خراب ہونا شروع ہوگئی ہے۔

سوپور کی عوام اور ٹرکوں سے بھری مارکیٹ اب سنسان ہے جبکہ سیب کشمیری معیشت کا بڑاحصہ ہیں،3.5 ملین افراد اس سےوابستہ ہیں۔

کشمیری تاجر کاخبر ایجنسی سےگفتگو میں کہنا ہے کہ بھارتی  لاک ڈاؤن کی وجہ سےفصل کو اتار کر مقامی مارکیٹ یا دیگر علاقوں میں بھیج نہیں سکتے ہر کوئی خوفزدہ ہے، یہاں کوئی نہیں آئےگا۔

تازہ ترین