آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 14؍ربیع الاوّل 1441ھ 12؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پی ایف ایف کانگریس رکن میر جان مری کے انتقال پر فیصل صالح حیات کا اظہارِ تعزیت

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق صدر سید فیصل صالح حیات نے میرجان محمد مری رکن کانگریس پی ایف ایف کے انتقال پر فٹ بال فیملی کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

میر جان مری علالت کے باعث جمعرات کو کوئٹہ میں انتقال کر گئے، وہ 2003سے اب تک مسلسل پی ایف ایف کانگریس کے رکن رہے۔

فیصل صالح حیات نے کہا  کہ مرحوم کی پاکستان بالخصوص بلوچستان میں فٹ بال کے فروغ کے لئے بے انتہا خدمات ہیں۔

انہوں نے ہر بحران میں فٹ بال کی بہتری کے لیے مضبوط کردار ادا کیا، آج پاکستان کی فٹ بال فیملی ایک انتہائی شفیق اور مہربان ساتھی سے محروم ہو گئی ہے، ان کا خلا کبھی پر نہ ہو سکے گا، وہ ہر دلعزیز شخصیت تھے اور ملک بھر کے فٹ بال سے تعلق رکھنے والے افراد ان سے دلی لگاؤ رکھتے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید