• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہوں کی عدم ادائیگی، کے ایم ڈی سی میں تدریس معطل، عباسی اسپتال میں او پی ڈیز بند

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے اساتذہ نے چار ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کے ایم ڈی سی اور عباسی شہید اسپتال میں تدریسی عمل اور او پی ڈیز کو بند کردیا اور مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ کے ایم ڈی سی کی ایکشن کمیٹی کے رہنماوں ڈاکٹر فریدہ اسلام، ڈاکٹر آفتاب، ڈاکٹر عقیل شیخ اور ڈاکٹر ناصر نے جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں جس کی وجہ سے اساتذہ شدید پریشانی کا شکار ہیں اساتذہ نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر تدریسی عمل بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایک ایکشن کمیٹی قائم کردی ہے ۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ اب اساتذہ کے ساتھ ساتھ غیر تدریسی ملازمین کو بھی تنخواہیں ملنا بند ہوگئی ہیں انھوں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا زمہ دار حکام کو قرار دیا اور کہا کہ انھیں کے ایم ڈی سی کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں اس موقع پر بتایا گیا کہ کے ایم ڈی سی کی گورننگ باڈی کو تنخواہوں کی ادائگی سے دلچسپی نہیں بلکہ وہ مذید بھرتیوں مین دلچسپی رکھتی ہے۔

تازہ ترین