• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خدمت ہمارا منشور ، عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائینگے،ملک نعیم بازئی

کوئٹہ (خ ن)صوبائی مشیر برائے ایکسائز ملک نعیم خان بازئی نے کہا کہ عوام کے اعتماد کو بھی ٹھیس نہ پہنچائیں گے عوام کی خدمت میں منشور ہے عوامی منصوبوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی تاجوال کتیر کچلاک میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ آج الیکشن نہیں اور نہ ہی ووٹ لینے آیا ہوں بلکہ عوام کا خادم ہوں ان کے مسائل مشکلات سے آگاہی حاصل کرکے انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے حاضرہواہوں انہوں نے کہا کہ ماضی میں عوام کو زئی اور خیلی کے نام پر تقسیم کیا گیا کچھ لوگوں نے اسلام کا مقدس نام استعمال کیا مگر آج بھی عوام پانی بجلی گیس سڑکوں کی سہولیات سے محروم ہیں ایک ہی طرح کے لوگ اقتدارمیں آئے ہیں لیکن پانچ سال میں عوام کے لیے ٹکے کا کام نہیں کیا صرف عوام کو نعروں کے ذریعے ٹرخایا گیا انہوں نے کہا کہ عوام کا سب سے اہم مسئلہ پینے کے پانی کی فراہمی ہے عنقریب پانی کی فراہمی کے منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا عوام کو خوشنما نعروں سے ہرگز دھوکہ نہیں دیا جائے گا بلکہ ایمانداری سے عوام کے تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے کیونکہ عوام نے اپنی قیمتوںووٹوں کے ذریعے کامیاب بنایا انکی خدمت میرا منشور ہے تقریب سے حاجی عبدالودود حاجی اجمل خان حاجی نورغفار نے بھی خطاب کیا ۔
تازہ ترین