• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئرمحمدعارف کوچیف ایگزیکٹو آفیسر کیس کو تعینات کردیا گیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وزارت توانائی حکومت پاکستا ن نے انجینئرمحمدعارف کوچیف ایگزیکٹو آفیسر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) تعینات کردیا۔ جنہوں نے جمعرات کو باقاعدہ طور پر اپنے عہدہ کاچارج سنبھال لیا۔ 19ستمبر2019 کو کیسکوکی سربراہی سنبھالنے سے قبل انجینئر محمدعارف فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو) میںچیف انجینئر (ڈیویلپمنٹ) کے عہدے پر فائز تھے۔ انجینئرمحمدعارف نے پاکستان واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھاٹی ( واپڈا )میں بطور انجینئراپنے کیرئیر کے سفر کا آغاز کیا۔ وہ ملک کی دیگرتقسیم کار کمپنیوں میں بھی مختلف عہدوں پراپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل انجینئرعطاء اللہ بھٹہ کیسکومیںچیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پرتعینات تھے جو اپنی مدمت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرہوگئے ہیں جس کے بعد انجینئرمحمدعارف نے چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوکے عہدے کاچارج سنبھال لیاہے۔
تازہ ترین