کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) نیب بلوچستان نے سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے الزام میں پوسٹ ماسٹر کوئٹہ سمیت دو افراد کو گرفتار کر کے احتساب عدالت سے جسمانی ریمانڈحاصل کر لیا مزید اہم شخصیات کی گرفتاریوں کاا مکان ہےنیب ذرائع کے مطابق نیب بلوچستان کو 2018ءمیں شکایت موصول ہوئی تھی کہ پوسٹ ماسٹر کوئٹہ در محمدنے 2010/11ءمیں سابق ڈی جی کیو ڈی اے سمیت دیگر افسران اور بااثر شخصیت کی ملی بھگت سے جنرل پوسٹ آفس کی سرکاری اراضی جو فلاح وبہود کیلئے مختص تھی کو بغیر اشتہار اونے پونے داموں پلاٹ اپنے نام ٹرانسفر کرانے کے بعد اس پر کمرشل پلازے تعمیر کر کےفروخت اور کرائے پر دئیے ہوئے ہیں جس پر نیب نے تحقیقات کا آغازکیا اورتحقیقات مکمل ہونے کے بعد ڈی جی نیب بلوچستان نے رپورٹ چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کوبھیجی جس پر چیئرمین نیب نے اسکینڈل میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے وارنٹ جاری کئے ، جس پر نیب کی انٹیلی جنس ٹیم نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے پوسٹ ماسٹر کوئٹہ در محمد اور فرنٹ مین عبدالمجید کو گرفتار کر کے احتساب عدالت میں پیش کیا عدالت نے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دی ذرائع نے بتایا کہ ملزمان نے اہم انکشافات کئے ہیں مزید اہم شخصیات کی گرفتاریوں کا امکان ہے۔