• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم اختر کی دبئی میں پرویز مشرف اور عشرت العباد سے ملاقاتیں

کراچی (نیوز ایجنسیز) میئر کراچی وسیم اختر نے دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف اور سابق گورنر سندھ عشرت العباد سے ملاقاتیں کی ہیں جس کے دوران کراچی کے مسائل پر گفتگو کی گئی۔ پرویز مشرف نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں جو اختیارات اور فنڈز مئیر کودئیے ویسے ہی حکومتوں کو دینا ہوں گے جبکہ عشرت العباد نے میئر کراچی کو اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وفاق کراچی کے منصوبوں کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کرے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق سیاسی تلخی کم کرنے اور ہم آہنگی بڑھانے کیلئے سابق گورنر نے متحرک ہونے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔
تازہ ترین