• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی فورسز کے آپریشن میں دو مشتبہ دہشت گردہلاک

ماسکو(آئی این پی/شنہوا) روسی سیکورٹی فورسز نے دو مشتبہ دہشتگردوںکو گولی مار کر ہلاک کر دیایہ واقعہ شمالی کاکاسس قبر ڈینوبالکرجمہوریہ پیش آیا ،قومی انسداد دہشت گردی کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ دو مسلح مذہبی انتہا پسندایک حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں وہ ایک گھر میں موجود تھے چنانچہ سیکورٹی فورسز نے نجی گھر کا محاصرہ کر لیا اور گھر کے اندرموجود مشتبہ افراد سے کہا کہ وہ اپنے ہتھیار ڈال کر خود کو سرنڈر کر دیں لیکن مشتبہ افراد نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی تاہم سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دونوںمشتبہ افراد مارے گئے ،سیکورٹی فورسز یا شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچادمشتبہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، مشین گنیں اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
تازہ ترین