• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت قائم خانی سے ملاقاتیں ہوئیں، مالی حیثیت نہیں پتا تھی، سعید غنی

صوبائی وزیرِ اطلاعات سعید غنی کا کہنا ہے ملک میں احتساب پولیٹیکل انجینئرنگ کےطور پر ہورہاہے، انتظار کرناچاہیے لیاقت قائمخانی پر الزام ثابت ہوتا ہے یا نہیں، لیاقت قائم خانی سے ملاقاتیں ضرور ہیں مگر ان کی مالی حیثیت نہیں جانتے۔

سعید غنی کراچی میں میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں 


سعید غنی نے کہا کہ کتے کے کاٹے کی ویکسین موجود ہے لیکن جتنی ہونی چاہیے اتنی نہیں ہیں، ویکسین کی کمی پورے ملک میں ہے۔

سعید غنی نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نالائق اپوزیشن کے لوگ ہر چیز سندھ حکومت سے جوڑ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ریبیز ویکسین کی قلت ہے، چین سے ریبیز ویکسین آنا بند ہوگئی ہے، اوپن مارکیٹ سے ریبیز ویکسن دگنے دام پرخریدی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ بلدیات سندھ نے کراچی، لاڑکانہ، سکھر اور حیدرآباد کے میئر کو آوارہ کتوں کے خلاف موثر مہم شروع کرنے کے لیے مراسلہ جاری کیا ہے۔

تازہ ترین