• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جکھرانی کے کزن عباس جکھرانی گرفتار

نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جکھرانی کے کزن عباس جکھرانی کو گرفتار کرلیا ہے جن کو آج سکھر کی مقامی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ترجمان نیب کے مطابق سابق وفاقی وزیر کے کزن عباس جکھرانی جیکب آباد میونسپل کمیٹی کےسابق چیئرمین اورمبینہ طور پر اعجاز جکھرانی کے فرنٹ مین تھے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم پر جیکب آباد کے سرکاری اسکولوں کی مرمت میں 15 کروڑ روپے کرپشن کا الزام ہے جبکہ 15 افراد کے اکاؤنٹس سے رقوم عباس جکھرانی کےاکاؤنٹ میں منتقل ہوئیں۔

تازہ ترین