• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی سیکورٹی کمپنی کے کارندوں سمیت 37 ملزمان گرفتار، اسلحہ، منشیات برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے جعلی سیکورٹی کمپنی بنا کر وارداتیں کرنے والے ڈکیت گروہ کے5کارندوں سمیت 37 ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ،منشیات،موٹر سائیکلیں،گٹکا برآمد کرلیا ،ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ نیو ٹاؤن پولیس نے خاتون پاکستان کالج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے سیکورٹی یونیفارم میں ملبوس ڈکیت گروہ کے پانچ کارندوں کو گرفتار کیا ، ملزمان نےدوران تفتیش انکشافات کیئے ہیں کہ انہوں نے شہباز سیکیورٹی کے نام سے جعلی سیکیورٹی کمپنی بنا رکھی تھی اور گلستان جوہر میں اسکا دفتر بھی بنا ہوا ہے،ملزمان بنگلوں پر اپنی کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ تعینات کرتے اور سیکیورٹی گارڈ کی اطلاع پر دیگر ساتھیوں کی مدد سے اسی بنگلے کو لوٹ لیا کرتے تھے، ملزمان کے قبضے سے 16 ہتھیار ، 100سے زائد موٹرسائیکلیں برآمدکی گئی ہیں، جبکہ اینٹی اسٹریٹ کرائم فورس ڈسٹرکٹ ایسٹ نے نشتر روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ڈکیت گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کر لیا،گیارہ رکنی گروہ میں ایک خاتون بھی شامل ہے، عزیز بھٹی پولیس نے خواتین سے پرس چھیننے والے دو ملزمان رضوان اور آصف کو گرفتار کر لیا،ملزمان آٹھ برس سے وارداتیں کر رہے تھے ، جمشید کواٹرز پولیس نے بدنام منشیات فروش تنویر عرف چوزہ کو گرفتار کر لیا، ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں لاوارث حالت میں ملنے والی97موٹر سائیکلیں اور مختلف علاقوں سے چھینے گئے46موبائل فون بھی برآمد کیئے ہیں، شہری اپنے کاغذات دکھا کر موٹر سائیکلیں اور نشانی بتا کر موبائل فون وصول کر سکتے ہیں،علاوہ ازیں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 20ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں گٹکا اور ماوا کی تیاری میں استعمال ہونے والا 640کلو گرام خام مال، چرس، 17بوری چھالیہ، کیمیکل ، تمباکو، سفید پاؤڈر،اسلحہ ،نقدی،موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

تازہ ترین