• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان صدیقی کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض مسترد ،درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) سابق وزیراعظم نواز شریف کےمشیر اور سینئرصحافی عرفان صدیقی کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے اسے باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کر لیا ہے۔ جمعہ کو قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ مسٹر جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں عرفان صدیقی کے وکیل تنویر اقبال خان نے عدالت کو بتایا کہ کوشش کے با وجود ہم ڈیوٹی مجسٹریٹ مہرین بلوچ کی طرف سے دی گئی ضمانت کے فیصلے کی نقل حاصل نہیں کر سکے۔ رجسٹرار آفس نے پٹیشن پر اعتراض لگایا تھا کہ بیل آرڈر کی نقل منسلک کرنا ضروری ہے۔ عرفان صدیقی کے وکلاءنے عدالت کو بتایا کہ متعلقہ مجسٹریٹ، رمنا تھانے اور ڈپٹی کمشنر آفس سے رابطہ کرنے کے با وجود بیل آرڈر نہیں ملا۔بلکہ بتایا جاتا ہے کہ مقدمے کی فائل ہی کا اتہ پتہ نہیں۔ اس سلسلے میں عرفان صدیقی نے ایک بیان حلفی بھی داخل کیا۔ عدالت نے اس اعتراض کو ختم کرتے ہوئے درخواست با ضابطہ سماعت کے لئے منظور کر لی۔ 3 اکتوبر کے لئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ عرفان صدیقی آج عدالت میں موجود نہیں تھے۔ عرفان صدیقی کو قانون کرایہ داری کے خلاف ورزی کے الزام میں26 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔انہیں 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔جبکہ28 جولائی کوانہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔  

تازہ ترین