• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارم ہاؤس پر خفیہ ڈانس پارٹی میں 25سالہ لڑکی کی پراسرار موت، قتل کا مقدمہ4 روز بعد درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن معمار تھانے میں فارم ہاوس پر خفیہ ڈانس پارٹی میں 25سالہ لڑکی انعم فاطمہ کی پراسرار موت کے قتل کا مقدمہ 4 روز بعد درج کرلیا گیاقتل کا مقدمہ والد انوار حسین کی مدعیت میں درج کیا گیامقدمے میں 5خواتین سمیت 14 افراد کو نامزد کیا گیا ہے ،پولیس نے قتل کے مقدمے میں نامزد انعم کے2 دوستوں کو گرفتار کرلیا،مقتولہ کے والد انوار حسین نے بیا ن دیا ہے کہ میری بیٹی کو قتل کیا گیا ہے،میری بیٹی انعم فاطمہ کال سینٹر میں ملازم تھی، 14 ستمبر رات 9بجے گھر سے آفس گئی،صبح طبعیت خراب ہونے کی اطلاع ملنے پر ہم عباسی اسپتال پہنچنے تو علم ہوا بیٹی فوت ہوگئی، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ۔

تازہ ترین