• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوثیوں کا سعودی عرب پرڈرون میزائل حملے بند کرنے کا اعلان

کراچی(نیوزڈیسک)حوثیوں نے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملے بند کرنے کا اعلان کیا ہے ،حوثی سپریم کونسل کے سربراہ کاکہنا تھا کہ فیصلہ جنگ کی تباہی سے بچنے اور امن کوششوں کیلئے کیا گیاہے ،حوثی رہنما نے صنعا ائیرپورٹ کھولنے اور الحدیدہ بندرگاہ تک رسائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔مہدی المشاط نے کہا کہ قومی مفاہمی عمل سے کسی فریقین کو باہر نہیں رکھنا چاہیے،امن کوشش کا مقصد سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے قومی مفاہمت حاصل کرنا ہے ۔امن کوششوں کو نظر انداز کیا گیا تو جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے اور امید ہے سعودی عرب اس خیر سگالی کا مثبت جواب دے گا۔
تازہ ترین