آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 19؍ صفرالمظفّر 1441ھ 19؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بی جے پی کے صدر و بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی دھمکی

کراچی(جنگ نیوز) بی جے پی کے صدر و بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی دھمکی،بھارتی وزیر داخلہ و نریندر مودی کے قریبی ساتھی امیت شاہ نے کہاہےکہ خواتین کی عظمت کے تحفظ کیلئے اگر جنگ بھی لڑنا پڑی تو لڑینگے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق دہلی میں ایک فیسٹیول سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ اگر خواتین کی عظمت کے تحفظ کیلئے جنگ بھی کرنا پڑی تو کرینگے چاہے یہ کتنا ہی تباہ کن نہیں نہ ہو کیوں کہ جب خواتین کی عظمت ختم ہوتی ہے تو ریاست ختم ہوجاتی ہے، کلچر ختم ہوجاتا ہےاسی لیے خواتین کی عظمت کا تحفظ ضروری ہے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہےکہ امیت شاہ کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان میں ہندو خواتین سےمبینہ طور پر جبری اسلام قبول کروایا جارہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید