• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سے ’’کلین کراچی مہم‘‘ کا آغاز،ڈی ایم سیز شامل ہونگی‘ وزیراعلیٰ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہفتہ 21ستمبر سے شروع ہونے والی ’’کلین مائی کراچی‘‘ مہم کے لئے وزیربلدیات سید ناصر شاہ کو ہدایت کی کہ وہ اس مہم میں تمام ڈی ایم سیز کو شامل کریں، انہوں نے کہا کہ میں ہر ایک ضلع کا دورہ کروں گا متعلقہ علاقہ کے چیئرمین اور میونسپل کمشنرز سے ملاقات کروں گا۔ انھوں نے یہ ہدایت انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ، صوبائی وزراء سعید غنی، ناصر شاہ، صوبائی مشیر مرتضیٰ وہاب، کمشنر کراچی افتخار شلوانی، سیکریٹری بلدیات روشن شیخ، تمام ڈپٹی کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کو عارضی گاربیج ،ٹرانسفر اسٹیشنز (جی ٹی ایس) کے ساتھ 50 ملین روپے فراہم کیے گئے ہیں اور اسکے بعد اسی کچرے کوگوڈ پاس اور جام چاکرو کی لینڈ فل سائیٹس میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی لے کر جائے گی۔
تازہ ترین