• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکاگو میں گاڑی شاپنگ مال میں جا گھسی


امریکا کے شہر شکاگو میں ڈرائیور نے گاڑی شاپنگ مال میں گھسا دی جس سے 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ وہاں موجود لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، واقعے میں کئی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

مقامی وقت کے مطابق واقعہ شام میں پیش آیا۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہاں موجود لوگ خوف سے چلا رہے ہیں جب کہ کئی لوگوں نے بھاگ کر جان بچائی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے ساتھ ہی علاقے میں مسلح حملہ آور کی افواہ بھی پھیل گئی تھی۔

تازہ ترین