• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے نامی اور مشکوک جائیدادوں کی رپورٹ 25ستمبر تک پیش کرنیکی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے تنویر اقبال نے کہا ہے کہ ایسی تمام بے نامی اور مشکوک جائیدادوں کو بے نقاب کیا جائےجن کے مالکان بظاہر کوئی اور ہیں جبکہ اصل مالکان چھپے ہوئے ہیں،بے نامی جائیدادوں کے سروے میں4 پوائنٹس کو زیر غور رکھا جائے،جن میں پہلابے نامی اور مشکوک جائیداد کس کے نام پر ہے، جو شخص بظاہر مالک بنا ہوا ہے اس کے پیچھے کون ہے، پراپرٹی مارکیٹ میں کس کے نام سے پہچانی جاتی ہے اور بے نامی پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو کیا ہے،انہوں نے کہا کہ سروے کی سپیڈ کو تیز کر کے 25 ستمبر تک مکمل تحریری رپورٹ پیش کی جائے، شعبہ ٹاؤن پلاننگ اور شعبہ اربن پلاننگ پرائیوٹ ہاؤسنگ سکیموں، لینڈ سب ڈویژن، کمرشل پلازوں اور مارکیٹس کے ریکارڈ کی چھان بین کریں ۔
تازہ ترین