• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری علاقوں میں قائم بھانوں کیخلاف کریک ڈائو ن کا حکم

املتان (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن افتخار علی سہو نے شہری علاقوں میں قائم غیر قانونی بھانوں کیخلاف کریک ڈائو ن کا حکم دے دیا،اس سلسلے میں کارپوریشن ٹیم نے شجاع آباد روڈ،نیاز ٹائو ن،اسلام نگر، مختار ٹائو ن، ہاشمی کالونی اور اطراف میں قائم 10 غیر قانونی بھانوں کیخلاف ایف آئی آر درج کروا دیں،سی او کارپوریشن محمد اقبال نے کہا کہ شہری علاقوں میں قائم بھانے نہ صرف گندگی پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں بلکہ بھانوں کے باہر گوبر کی باقیات سے تعفن اور بدبو پھیل رہی ہے،متعدد وارننگز اور چالان کے باوجود شہری علاقوں سے بھانے منتقل نہ کرنے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی ہیں ، آخری بھانے کی شہر سے منتقلی تک آپریشن جاری رہے گا ۔
تازہ ترین