• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکول فیسوں میں اضافے کے خلاف والدین کا احتجاجی مظاہرہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پرائیوٹ اسکول مالکان کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی اور بچوں کی فیسوں میں بے جا اضافے کیخلاف آل سندھ پیرنٹس ایسوسی ایشن کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پرائیوٹ اسکول والدین کو فیس نہ بڑھانے کی باتوں میں الجھا کر فیس کے نام پر اسکول کے اخراجات میں اضافہ کررہے ہیں ،جبکہ سپریم کورٹ کا فیس نہ بڑھانے کے حکم پر پرائیوٹ اسکول مالکان و انتظامیہ دوسری مد میں بڑھا رہے ہیں،اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں ہم متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام کے حق میں ہیں اور پرائیوٹ اسکول مالکان کی من مانی، تعلیم کو مزید مہنگا کرنے کے درپے ہے اور پرائیوٹ اسکولوں کی ماہانہ یا سالانہ فیسوں کی مد کے علاوہ اضافی رقم کا وصول کرنا غیر قانونی عمل ہے، نے کہا کہ متحدہ پاکستان اسکول مالکان کی جانب سے فیسوں میں غیر قانونی اضافے کے اس عمل کیخلاف قومی وصوبائی اسمبلی میں آواز بلند کرے گی،ہم پیرنٹس ایسوسی ایشن کو بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

تازہ ترین