• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف، مولانا فضل الرحمٰن کی آج ملاقات ہوگی

پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جے یو آئی(ف)  کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے آج شام  6 بجے ملاقات ہوگی۔

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال پر غور کیاجائے گا۔

نون ليگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، کرفیو سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ آزادی مارچ پر بھی تبادلہ خیال اور مشاورت ہوگی۔

مریم اورنگزیب کے مطابق دونوں رہنما مستقبل کی سیاسی حکمت عملی سے متعلق امور پر بھی مشاورت کریں گے۔

تازہ ترین