• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانگ کانگ : حکومت مخالف مظاہرین کی شاپنگ مال میں توڑ پھوڑ

ہانگ کانگ : حکومت مخالف مظاہرین کی شاپنگ مال میں تو ڑ پھوڑ


ہانگ کا نگ میں حکومت مخالف مظاہروں میں ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور توڑ پھوڑ شروع کردی ۔

حکومت مخالف احتجاج پر تشدد مظاہرے میں تبدیل ہوگیا ، لوگوں نے مقامی شاپنگ مال پر دھاوا بول دیا، توڑ پھوڑ کی اور عمارت کے باہر چیزوں کو آگ لگا دی۔

مظاہرین شاپنگ مال میں داخل ہوگئے اور مال کے اندر توڑ پھوڑ کی، نزدیکی سب وے اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچایا، شاپنگ مال کے سامنے چیزوں کو آگ لگا دی۔

احتجاجی مظاہرین کو روکنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس شیلنگ کی مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔

واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں متنازع بل کے خلاف اور جمہوریت کا مطالبہ لے کر کئی ماہ سے حکومت کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین