• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق مایہ ناز لیگ اسپنر شین وارن کے ایک سال ڈرائیونگ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر سابق آسٹریلوی کرکٹر پر ڈرائیونگ کی پابندی کے ساتھ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

شین وارن نے اعتراف کیا کہ انہوں نے گزشتہ برس 23 اگست کو ویسٹ لندن کے علاقے کنگسٹن میں 40 میل فی گھنٹہ کی حد رفتار کو توڑا اور 47 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائی۔

شین وارن کے خلاف اس حوالے سے آج مقدمے کی سماعت ہونا تھی لیکن انہوں نے عدالت میں اپنی غیرموجودگی میں ہی تیز رفتاری کا اعتراف کیا، جس کے بعد ان پر 1845 پاؤنڈز جرمانہ اور 12 مہینے کے لیے ڈرائیونگ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

شین وارن پر اپریل 2016 سے اب تک 6 مرتبہ تیزرفتاری سے ڈرائیونگ کرنے کا الزام لگ چکا ہے۔

تازہ ترین