• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا، 3629 پوائنٹس کی کمی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں گزشتہ کاروباری ہفتہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے زیرِ اثر رہا۔

پی ایس ایکس میں گزشتہ کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا۔

100 انڈیکس 1 ہفتے میں 3629 پوائنٹس کم ہو کر 153866 پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 14505 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 158624 رہی جبکہ کم ترین سطح 144119 رہی۔

بازار میں اس 1 ہفتے میں 2.25 ارب شیئرز کے سودے 132 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 369 ارب روپے کم ہو کر 17329 ارب روپے ہو گئی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید