• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آفر کے باوجود بھارتی فلم میں کام نہیں کیا، سجل علی

پاکستانی خوبرو اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی جانب سے آفرز ہونے کے باوجود بھارتی فلموں میں کام کرنے سے انکار دیا ۔

ذرائع کے مطابق سجل علی نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹی وی فنکاروں نے بحران زدہ فلم انڈسٹری کو ایک نئی زندگی دینے کی کوشش کی ہے، جس میں فلمسازوں اور ہدایت کاروں کی کاوشیں بھی قابل قدر ہیں جن کی فلموں میں کام کر کے احساس ہوا کہ وہ پروفیشنل ازم پر یقین رکھتے ہیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ جب تک کشمیریوں کے ساتھ بھارتی حکومت کے مظالم ختم نہیں ہوں گے، پاکستانی فنکار بھارتی فلموں میں کام نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: شمعون عباسی کی فلم ’درج‘ پر پابندی

اداکارہ سجل علی نے مزید کہا کہ بھارتی فلم ’’مام‘‘ میں کام کر کے بہت شہرت ملی ، اب پاک بھارت کے حالات ٹھیک ہو جانے تک اُن کا بھارت میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، آ فر ملنے پر بھی دوسری بھارتی فلم میں کام نہیں کیا۔

تازہ ترین