• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمعون عباسی کی فلم ’درج‘ کا ٹریلر 


اداکار و پروڈیوسر شمعون عباسی کی رواں ماہ ریلیز ہونے والی فلم’درج‘ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: شمعون عباسی کی فلم 'درج' پاکستان میں ریلیز ہوگی

گزشتہ دِنوں اداکار و پروڈیوسر شمعون عباسی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی فلم ’درج‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا تھا، اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ’فلم ’درج‘ رواں سال 11 اکتوبر کو دُنیا بھر میں ریلیز ہوگی جبکہ 18 اکتوبر کو پاکستان میں ریلیز کی جائے گی۔‘


دوسری جانب فلم ’درج‘ پر تمام سینسر بورڈز کی جانب سے پابندی عائد کردی گئی ہے لیکن سینسر بورڈز نے فلم پر پابندی عائد کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: شمعون عباسی کانز فلم فیسٹول کا حصہ بنیں گے

شمعون عباسی نے گزشتہ دِنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی فلم کے حوالے سے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’یہ فلم اُن حقیقی جرائم پر مبنی ہے جو ماضی میں پاکستان اور دُنیا کے مختلف حصوں میں نسلی تعصب کی بنا پر کیے گئے ہیں۔‘


شمعون عباسی نے یہ بھی کہا تھا کہ ’بہت سارے اداکاروں نے دورانِ شوٹنگ ہی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ سخت دھوپ میں پہاڑوں پر چلنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہوتی۔‘

جب کہ شمعون عباسی کی جانب سے فلم ’درج‘ پر پابندی کےحوالے سے کسی قسم کا کوئی بیان نہیں آیا ہے، اِس فلم کے ہدایت کار شمعون عباسی ہیں اور فلم میں مر کزی کردار ادا کرنے والے بھی شمعون عباسی ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ماہرہ خان، شیری شاہ، نعمان جاوید اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: آدم خور انسانوں پر مبنی فلم ’دُرج‘ کب ریلیز ہوگی؟

واضح رہے کہ سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر جاری ہونے والے فلم ’درج‘ کے ٹریلر کو شمعون عباسی کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور لوگ اِس فلم کے ریلیز ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

تازہ ترین