• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھوک سے بے حال اونٹ کا ٹی وی پریزینٹر پرحملہ


صحرا کا جہاز کہلانے والے اونٹ کا دماغ اگر پھر جائے تو پھر یہ خود کی بھی نہیں سنتا اور ایسی حالت کر دیتا ہے جو ویڈیو میں نظر آنے والے ان صاحب کی ہوئی۔

جی ہاں، دبئی میں ایک ٹی وی پریزینٹر صحرا کے جہازوں کی دادا گیری کا اس وقت نشانہ بنا جب بھوک سے بے حال اونٹوں نے کھانے کے حصول کیلئے ٹی وی پریزینٹر پر حملہ کردیا۔

ٹی وی میزبان سڑک سے گزرتے ہوئے ویڈیو بنا رہا تھا کہ اس دوران دو اونٹوں نے نہ صرف اسکا راستہ روکا بلکہ کھڑکی سے اندر گھس کر اس کے ہاتھ میں موجود بن چھیننے کے لیے اس پر حملہ کردیا۔

اونٹوں کی اس بدمعاشی پر پریزینٹر نے بھرپور مقابلہ کیا اور ہار مان کر بلآخر بن اونٹوں کے منہ میں ڈال دیا۔

پریزینٹر نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اونٹوں سے کبھی نہ اُلجھیں ورنہ انجام آپ دیکھ ہی چکے ہیں۔

تازہ ترین