یوں تو آپ نے کئی کھلاڑیوں کو مارشل آرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا ہوگا، لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنے والے چین کے اس مارشل آرٹسٹ کی مہارت کی داد دینی پڑے گی۔
جس نے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کر کے نہ صرف دیکھنے والوں کو دنگ کردیا بلکہ گنیز ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔
جی ہاں، چین کے شہر شنگھائی سے تعلق رکھنے والے Xie Deshengنامی مارشل آرٹ کے ماہر نوجوان نے نَن چکو سے ایک منٹ 52موم بتیاں بجھا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔