• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلیفورنیا میں پیٹو افراد کے درمیان دلچسپ مقابلہ

کیلیفورنیا میں پیٹو افراد کے درمیان دلچسپ مقابلہ


کیلیفورنیا میں پیٹو افراد کے درمیان ’ٹاکو‘کھانے کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں کھانا کھانے کے شوقین افراد نے شرکت کی اور تیز ترین رفتار سے زیادہ سے زیادہ مزیدار میکسیکن ٹاکو کھانے کی بھرپور کوشش کی۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہرسانتا مونیکامیں دوسرے سالانہ ٹاکو(Taco) ایٹنگ مقابلے میں مرد و خواتین سمیت دس پیٹو افراد نے حصہ لیا، جوایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں سب سے زیادہ ٹاکو ہڑپ کرتے نظر آئے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس مقابلے میں جہاں کچھ لوگ بمشکل چند ٹاکو کھا پائے وہیں جوئے چیسٹ نٹ نامی پیٹو شخص نے 8 منٹ میں نہ صرف 82ٹاکو چٹ کرکے یہ مقابلہ جیت لیا بلکہ عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

تازہ ترین