• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا آزادی مارچ میں شرکت کا ا علان

پشاور( وقائع نگار) لائیوسٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ خیبر پختونخواسے ہزاروں کی تعداد میں کسان اور زمیندار شرکت کریں گےا س سلسلے میں لائیوسٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اجلاس زیرِ صدارت صوبائی صدر آصف اعوان منعقد ہوا اجلاس میں کہاگیا کہ کسانوں اور لائیو سٹاک سے وابستہ زمینداروں کے مسائل حل کرنے کی بجائے انہیں مزید مشکلات میں ڈال دیاگیا ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ایسوسی ایشن نے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین