• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں، 54میٹر پولز پرشفٹ

پشاور ( نیوزڈیسک ) بجلی چوری اوربقایاجات کی وصولی کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں،5 ٹیمپرڈ میٹرکوتبدیل کیا گیا،54میٹروں کو پولز پرشفٹ کیا گیا،گیارہ کے وی رورل 1 فیڈر کے علاقوں میں آپریشن کے دوران21 کنڈے ہٹائے،8 ٹیمپرڈ میٹرپکڑا گئے،تخت بائی سب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی تخت بائی فیڈر کے5 ٹیمپرڈ میٹروں کو پکڑلیا ،19 کنڈے ہٹائے پوہان فیڈر سے منسلک علاقوں میں23 کنڈے ہٹائے ،21 ٹیمپرڈ میٹروں کو پکڑلیا گیا، گوجرگڑھی سب ڈویژن میں سلیم خان فیڈر سے منسلک بجوڑی کلی ،شہیدآباد میں 24 کنڈے ہٹائے ،21 خراب میٹروں کو تبدیل کیا گیا،34 صارفین کے پی وی سی کو گھروں سے باہرمنتقل کیا گیا،لوند خوڑ سب ڈویژن کی ٹیموں نے پل کلے،داود خان کلے،موتی بانڈا، کے علاقوں میں 12 کنڈے ہٹائے ،7 باڈی ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کیا،3 غیرقانونی کنکشنوں کو منقطع کیا گیا، شیخ ملتون میں 6 ٹیمپرڈ میٹروں کو پکڑا جبکہ ایک تھری فیز میٹر کو سلو پایا،10 میٹروں کو پولز پرشفٹ کردیا گیا ۔
تازہ ترین