• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی( سٹاف رپورٹر )تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ سے غائب ہونے والی دو بہنوں کو پولیس نے بر آمد کر لیا۔ ٹیکسلا پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے غائب ہونے والی دونوں بہنوں کا پتہ چلا لیا،بچیاں اسلام آباد میں ایدھی سنٹر سے ملیں۔ایس پی پوٹھوہار سید علی نے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو بتایاکہ بچیوں نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنی والدہ کے رویئے سے تنگ ہو کر غائب ہوئی تھیں۔
تازہ ترین