• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف میرے خلاف مقدمہ کب کریں گے، شہزاد اکبر

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی ہمت نہیں کہ ان کے خلاف مقدمہ کریں۔

ایک بیان میں شہزاد اکبر نے کہا کہ جولائی میں انہوں نے شہبازشریف کے بارے میں الزامات لگائے اور وہ درست تھے، کارروائی سے پہلے انہیں کوئی خط بھی نہیں بھیجا گیا۔

شہزاد اکبر نے مسلم لیگ نون کے صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ منتظر ہیں ، شہباز شریف نے وعدہ کیا تھا کہ انہیں لندن کی سڑکوں پر گھسیٹیں گے جیسا کہ وہ اپنے نئے دوست آصف علی زرداری کے بارے میں اکثر کہتے تھے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب نے کہا کہ کئی ماہ ہوگئے، ان کے خلاف ہتک عزت کی کارروائی نہیں کی گئی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کے الزامات درست ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کچھ عرصہ پہلے کہا تھا کہ وہ لندن کی عدالت میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کے خلاف مقدمہ درج کریں گے۔

اس سے قبل شہزاد اکبر شہباز شریف کے خلاف ڈیلی میل میں شائع ہونے والی خبر کو منظر عام پر لائے تھے۔

تازہ ترین