• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ڈی اے کے اسکولوں میں ترقیاتی کام ہنگامی بنیاد پر مکمل کرنے کی ہدایت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے کہا ہے کہ ضروری ہے کہ تعلیمی اداروں میں پڑھانے کے ساتھ ساتھ بچوں کی دلچسپی کے لئے دیگر پروگراموں کو بھی ترتیب دے کر ان میں دلچسپی کا سامان پیدا کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار ڈی جی کے ڈی اے نے نارتھ ناظم آباد میں واقع کے ڈی اے اسکول کادورہ کرتے ہوئے کیا۔ ڈی جی کے ڈی اے نے موقع پر موجود متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں جاری ترقیاتی کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا، طلبہ و طالبات کے لئے فرنیچر، الیکٹرک تنصیبات اور صاف پانی کی سہولیات ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نےکہا کہ کے ڈی اے کے ماتحت اسکولز میں طلبہ و طالبات کے لئے لائبریریز اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں لانے کے لئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ سیکریٹری آئی آر سی عمر فاروق، ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے۔

تازہ ترین