• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں عمران خان کی سالگرہ کی پروقار تقریب


پاکستان تحریک انصاف فرانس سیکریٹریٹ میں وزیر اعظم عمران خان کی سالگرہ کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

وزیراعظم و پارٹی چیئرمین عمران خان کی 67 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب میں کیک کاٹنے کے علاوہ اُن کی دراز ی عمر اور ملک و قوم کی خدمت کرنے اور عالم اسلام کی بھرپور نمائندگی کےلیے ان کے کردار کو سراہا گیا۔

دوران تقریب دعا کی گئی کہ عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو اور مسئلہ کشمیر پرامن طریقےسے حل ہو۔

اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کے علاوہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کو بے وقت کی راگنی اور حکومت کی غیر جمہوری طریقے سے ٹانگیں کھیچنا قرار دیا گیا۔

تقریب میں پارٹی رہنماؤں میاں ذوالفقار جتالہ ، مشتاق جدون ، چوہدری گلزار لنگڑیال ،کواڈنیٹر شیخ نعمت اللہ، یاسر قدیر، پی ٹی آئی آسٹریا کے صدر ، پی کے چوہدری، منور جٹ ،چوہدری ابوبکر گوندل ،صفدر ہاشمی محترمہ آصفہ ہاشمی ،محترمہ سماعہ اور ناصرہ خان سمیت دیگر نےشرکت کی۔

تازہ ترین