• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ ناز شعبہ ابلاٖغ عامہ جامعہ کراچی کی سربراہ مقرر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ ناز شعبہ ابلاٖغ عامہ جامعہ کراچی کی سربراہ (انچارج) مقرر ہوگئی ہیں، انھوں نے شعبہ ابلاٖغ عامہ جامعہ کراچی سے 1992 میں ماسٹرز کیا ، 2000 وہ شعبہ سے بطور لیکچرار منسلک ہوگئیں اس دوران انھوں نے ڈاکٹر طاہر مسعود کی زیرنگرانی پی ایچ ڈی کی،گزشتہ ماہ شعبہ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے لیئے ہونے والے سلیکشن بورڈ میں وہ اور ان کی ساتھی اسٹنٹ پروفیسر عصمت آرا کا ایسوسی ایٹ پروفیسر کے انتخاب عمل میں آگیا تھا جس کی سینڈیکیٹ سے منظوری کے بعد ان کی بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر کی تقرری کا نوٹفیکشن بھی جاری کردیا جائے گا،جنگ سے با ت چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ نازنے کہا کہ وہ شعبہ ابلاغ عامہ کو عصر حاضر کے مطابق پیشہ ور شعبہ بنائیں گی۔

تازہ ترین